خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس13جنوری کو طلب کرلیا گیا ۔
خیبر پختونخوا کابینہ کے اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کریں گے جس کے لئے 35نکاتی ایجنڈا ترتیب دے دیا گیا ۔
اجلاس میں ضم اضلاع میں کھیلوں کے انعقاد کے لیے خصوصی گرانٹ کی منظوری دی جائے گی جبکہ پشاور میں نئے قبرستان کا قیام بھی ایجنڈے میں شامل ہے ۔
صوبائی کابینہ کے ایجنڈے میں بکاخیل کے متاثرین کے لیے 112.5 ملین کی گرانٹ اور ہائر ایجوکیشن کو ریسرچ کے لیے 15 سو ملین کی گرانٹ کی منظوری شامل ہے۔