محسن عباس حیدر کا والد کے جنازے پر آنے والے رشتے داروں کیلئے معنی خیز پیغام

پاکستان ڈرامہ، فلم، میوزک انڈسٹری کے نامور فنکار و میزبان محسن عباس حیدر نے سوشل میڈیا پر ایک معنی خیز پیغام شیئر کیا ہے۔

اداکار نے اپنے فیس بُک نوٹ میں لکھا ہے کہ میرے فیملی ممبرز‘ جو میرے والد کے جنازے میں ’مہمانوں‘ کی طرح رویہ اختیار کیے ہوئے تھے ان کا آنے کے لیے شکریہ، امید ہے کہ میں آپ کو دوبارہ کبھی نہیں دیکھوں گا۔

اداکار کی جانب سے یہ پیغام 13 جنوری کو شیئر کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ محسن عباس حیدر کے والد گزشتہ سال 19 دسمبر کو انتقال کر گئے تھے۔

محسن عباس حیدر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خود اپنے والد کے انتقال کی اطلاع دی تھی۔

دوسری جانب اداکار کی جانب سے سوشل میڈیا پر گزشتہ روز ہی اپنی شادی سے متعلق پھیلی افواہوں کی تردید کی گئی ہے۔

اداکار نے اپنی دولہا بنی تصویروں کے وائرل ہونے پر کہا تھا کہ میری یہ تصاویر ایک نجی تقریب کی ہیں۔