پشاور بس ٹرمینل اکشن کی خود نگرانی کی، میرٹ پر سمجھوتا نہیں ہوگا، رنگیز احمد

وزیراعلیٰ خِبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ حاجی رنگیز احمد نے کہا ہے کہ 6 سال بعد ہونے والے پشاور بس ٹرمینل اکشن کی خود نگرانی کی، اس دوران میرٹ پر سمجھوتا نہیں ہوگا۔
وزیراعلیٰ خِبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ حاجی رنگیز احمد کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ ڈائریکٹوریٹ میں آر ٹی بی اور پی ٹی بی کا کامیاب اوپن اکشن ہوا، اکشن میں روڈ ٹرانسپورٹ بورڈ کی 10 کنال اراضی اور پشاور بس ٹرمینل کی اکشن شامل ہے۔ پشاور بس ٹرمینل میں کینٹن، سپیر پارٹس شاپ، واش رومز ، اور موبائل شاپ شامل ہیں۔
ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ کے مطابق آکشن میں مختلف بڈرز نے حصہ لیا اور کامیاب بڈرز کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد ختمی نتیجے کا اعلان کیا جائے گا، پشاور بس ٹرمینل کا اکشن 6 سال بعد کیا گیا، اس دوران معاون خصوصی حاجی رنگیز احمد نے خود اکشن کی نگرانی کی۔
معاون خصوصی نے کہا کہ ہمارا مقصد صاف و شفاف بڈنگ کرنا تھا، مجھے اس اکشن کی شفافیت اور میرٹ پر اطمینان ہے، آکشن میں‌ میرٹ اور شفافیت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔