مریم نواز نے پاکستان کا پہلا “چیف منسٹر مینارٹی کارڈ” لانچ کردیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کا پہلا “چیف منسٹر مینارٹی کارڈ” لانچ کردیا۔

ایوان اقبال کمپلیکس میں ہونیوالی تقریب میں ہندو،سکھ اورکرسچن سمیت دیگر برادری کے مرد وخواتین نے شرکت کی،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اقلیتی مرد وخواتین کو مینارٹی کارڈ تقسیم کئے۔

انہوں نے اے ٹی ایم مشین کے ذریعے مینارٹی کارڈ کی ٹرانزیکشن کا مشاہدہ کیا،پنجاب میں 50 ہزار خاندانوں کو سہ ماہی 10ہزار500 روپے ملیں گے۔

صوبائی وزیراقلیتی امور رمیش سنگھ نے پنجابی میں خطاب کیااور مریم نواز کا شکریہ ادا کیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مینارٹی کارڈ حاصل کرنے والے مرد وخواتین کو مبارکباد دی۔