سیلینا گومز امریکی صدر کے تارکین وطن کیخلاف کریک ڈاؤ پر پھوٹ پھوٹ کے رو پڑیں

امریکی اداکارہ و گلوکارہ سیلینا گومز  امریکی صدر ٹرمپ کے  تارکین وطن کے خلاف کیے جانے والے کریک ڈاؤن کے حکم پر رو پڑیں۔

حال ہی میں سیلینا گومز نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں گلوکارہ کو پھوٹ پھوٹ کر روتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

گلوکارہ نے ویڈیو میں روتے ہوئے ملک بدر کرنے والوں سے معافی مانگی اور کہا کہ ملک میں بچوں سمیت لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہا۔

انہوں نے کہا کہ میں معافی مانگتی ہوں، کاش میں بچوں کیلئے کچھ کر سکتی، مجھے نہیں پتا کیا کرنا چاہیے لیکن میں وعدہ کرتی ہوں میں اپنی پوری کوشش کروں گی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیلینا گومز کی جانب سے شیئر کی گئی یہ ویڈیو چند لمحوں میں ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس پر صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا جس کے بعد ویڈیو ڈیلیٹ کردی گئی۔

واضح رہے کہ اقتدار سنبھالتے ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر قانونی امیگریشن کو قومی ایمرجنسی قرار دیتے ہوئے ایک وسیع کریک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اب تارکین وطن کو امریکا بدر کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔