بھارت: 16 سے کم عمر بچوں کو سنیما لے جانے پر پابندی

بھارت میں بچوں کو سنیما گھروں میں لے جانے پر نئی پابندیاں عائد کر دی گئیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ میں ہائی کورٹ نے  ریاستی حکومت اور سنیما گھروں کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ 16 سال سے کم عمر بچوں کو صبح 11 بجے سے پہلے اور رات 11 بجے کے بعد سنیما میں فلم دیکھنے کی اجازت نہ دیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عدالت نے یہ فیصلہ فلم ’پشپا 2‘ کے پریمیئر کے دوران سندھیا تھیٹر میں بھگدڑ مچنے سے ایک خاتون کے جاں بحق اور ان کے بیٹے کے شدید زخمی ہونے کے واقعے کے پیشِ نظر سنایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عدالت نے ریاستی حکومت پر فلموں کے ٹکٹس کی قیمتوں میں اضافے کی اجازت دینے پر بھی سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔