خیبرپختونخوا میں رواں ماہ ایم پاکس کا دوسرا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں رواں ماہ ایم پاکس کا دوسرا کیس سامنے آگیا ہے۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ ایم پاکس کی تصدیق 5 ماہ کی بچی میں ہوئی،پشاور ایئرپورٹ پردوران اسکریننگ ایم پاکس کیس کی تصدیق ہوئی۔

بچی والدین کے ہمراہ قطر سے پشاور آرہی تھی،اب تک صوبے میں ایم پاکس کے 11 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، یاد رہے رواں ماہ کا پہلا ایم پاکس کیس بھی پشاور ائیر پورٹ سے ہی رپورٹ ہوا تھا۔

پبلک ہیلتھ نے دبئی سے آنے والے شخص میں ایم پاکس کی تصدیق کی ، پشاور ائیر پورٹ پر اسکریننگ کے دوران مشتبہ کیس کی نشاندہی کی گئی۔

مشیر صحت احتشام علی نے کہا ہے کہ صوبے میں 2023 میں 2، 2024 میں 7  کیس رپورٹ ہوئے تھے،تازہ کیس رپورٹ ہوتے ہی پبلک ہیلتھ کی ٹیم پشاور ائیرپورٹ پہنچ گئی۔

ٹیم نے مریض کو پولیس سروسز اسپتال منتقل کردیا ہے، مشیر صحت نے مزید کہا کہ پولیس اسپتال سے مریض کے نمونے پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب بھیجے گئے، جس پر لیب نے 35 سالہ شخص میں ایم پاکس کی تصدیق کی۔