وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ اصلاح کیلئے جیل بہترین جگہ ہے ،خود بھی جیل جا چکا ہوں،جیل سے بہت یادیں ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ جیلوں کی اب ایک جگہ پر بیٹھ کرمانیٹرنگ کی جا سکےگی ،جیل کی مانیٹرنگ سے کارکردگی بہتر ہو گی۔
جیلوں میں موجود تمام قیدی مجرم نہیں ہوتے،یہاں پر انتقام کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے،ضروری نہیں کہ ہر قیدی جرم کر کے جیل میں آئے،کوئی ذاتی معاملات اور کوئی جائیداد کے معاملات میں بھی جیل آتا ہے۔
جیل میں آنے کا مقصد اصلاح ہوتا ہے سزا نہیں،سزا بھی اصلاح کیلئے دی جاتی ہے،جیل میں بہتر ماحول سے جلدی اصلاح ہو سکتی ہے،اب جیل سے ویڈیو کال بھی کی جا سکے گی ،جیلوں میں کھانے کیلئے بجٹ کو دوگنا کر دیا ہے۔
مسائل کے حل کیلئے سب کو مل کر کام کرناہوگا،صحافت بہت پاک اور ذمہ داری والا شعبہ ہے،دوسروں کی غلطی سےسیکھنےوالاانسان سمجھدارہوتاہے۔
ہم نے اپنے ریونیو کو49فیصد بڑھایا ہے،خواہش ہے باقی صوبے بھی ریونیو بڑھائیں تاکہ ہم خود مختار ہوں،اپنی ذمہ داری سے بڑھ کر کام کریں گے تو سب ٹھیک ہو جائے گا۔
مجھ میں تنقید کی برداشت پہلے کم تھی اب بڑھ گئی ہے،کسی کے بارے میں رائے قائم کرنے سے پہلے پوری ریسرچ کرنی چاہیے،جو شخص سوچ کر بولتا اس کی بات پر سوالیہ نشان نہیں آتا،جب تک موازنہ نہیں ہو گا پتہ نہیں چلے گا کون کیا کر رہا ہے۔