کرم میں امن قائم ہوگیا، فریقین جلد اسلحہ حکومت کے پاس جمع کروائیں گے، ٹل پاڑاچنار روڈ کھولنے کیلئے اقدامات جاری: صوبائی حکومت

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ کرم میں امن قائم ہوگیا، بنکرز گرائے جارہے ہیں، مورچوں کو ختم کیا جائے گا۔

 کرم میں قیام امن کے بعد فریقین اسلحہ جمع کروانے کا طریقہ کار خود طے کریں گے، جلد وہ طریقہ کار حکومت کے پاس جمع کروائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کُرم میں امن قائم ہوگیا ہے، بنکرز گرانے کا عمل جاری ہے، معاہدے کے تحت کُرم میں مورچوں کو ختم کیا جائے گا۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ طریقہ کار کے مطابق کُرم میں فریقین اسلحہ حکومت کے پاس جمع کروائیں گے، امن معاہدے پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ٹل پاڑاچنار روڈ کھولنے کیلئے اقدامات جاری ہیں، کُرم کو اشیائے خورونوش، دوائیں اور دیگر سامان کی فراہمی جاری ہے، چند ہفتوں کے دوران سیکڑوں ٹرکوں کے ذریعے سامان کُرم بھیجوایا گیا۔