پاکستانی اسٹار جوڑی کبریٰ خان اور گوہر رشید کی پری ویڈنگ پکنک کے سوشل میڈیا پر چرچے ہیں، جس کی ویڈیو اور تصاویر وائرل ہو گئیں۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے، دونوں جلد ہی اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کریں گے۔
جوڑی کی ہلا گلا موج مستی کرتی مختلف ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔
حال ہی میں ان کی گرینڈ پکنک کی ویڈیو اور تصاویر سوشل کی زینت بنی ہوئی ہیں۔
ہدایت کار اور پروڈیوسر وجاہت رؤف اور ان کی اہلیہ شازیہ وجاہت نے اس اسپیشل آؤٹنگ کا اہتمام کر کے دونوں کی شادی سے قبل لمحوں کو مزید یادگار بنا دیا۔