جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ قانون کی بالادستی کے لیے بار ایسوسی ایشنز اور وکلا کے ساتھ ہیں۔
صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں رؤف عطا نے سربراہ جے یوآئی (ف) مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میر عطاءاللہ لانگو، انجنئیر ضیاء الرحمان بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں رائوف عطاء نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قانون کی بالادستی کیلئے جے یوآئی بار ایسوسی ایشنز اور وکلاء کے ساتھ ہے۔
یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب کہ آئی ایم ایف مشن نے بھی سپریم کورٹ بار ایسوسی سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے، آئی ایم مشن کی کل سپریم کورٹ بار کیساتھ ملاقات ہوگی۔
زرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن نے بذریعہ ای میل سپریم کورٹ سے رابطہ کیا، ملاقات کل تین بجے ہوگی۔