سرکاری حج سکیم میں تیسری قسط جمع کروانے کا کل(14فروری) آخری دن ہے،عازمینِ حج نامزد بینکوں میں تیسری قسط 14 فروری تک لازمی جمع کروائیں۔
وازارت مذہبی امور کے ترجمان نے ہدیات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عازمینِ حج متعلقہ بینک برانچ سے حج واجبات کی کمپیوٹرائزڈ رسید ضرور حاصل کریں،تیسری قسط جمع نہ کروانے کی صورت میں درخواست منسوخ کی جا سکتی ہے،عازمینِ حج قربانی، شارٹ سے لانگ دورانیہ، کمرے کی سہولت، روانگی کا مقام بینک میں تبدیل کروا سکتے ہیں۔
علاوہ ازیں، حج 2024 میں بچت کے پونے پانچ ارب روپے کی واپسی کا سلسلہ بھی جاری ہے ،اکثر بینکوں نے گزشتہ سال کے حجاج کے اکاؤنٹس میں رقوم بھجوا دیں، گزشتہ سال کے حجاج اپنی متعلقہ بینک برانچ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔