کوہاٹ میں دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر حملہ کردیا، جس میں ایک اہل کار زخمی ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق کوہاٹ کے علاقے شادی پور میں دہشت گردوں نے اچانک پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ کردیا، جس میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔
پولیس کی جانب سے فوری جوابی کارروائی کی گئی، جس میں ایک دہشت گرد ہلاک اور کئی دیگر کو گرفتار کرلیا گیا۔
حکام کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔