کبریٰ اور گوہر کے مکہ میں ہونے والے نکاح کے حسین لمحات

پاکستانی اسٹار جوڑی کبریٰ خان اور گوہر رشید کے مسجد الحرام کے بیرونی احاطے میں منعقد کیے گئے نکاح کی جھلکیاں لیے حسین ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنادی۔

اپنی محبت کو دوستی کا نام دے کر فینز کی توجہ کا مرکز بننے والی جوڑی گوہر رشید اور کبریٰ خان نے اپنی جلد شادی کا باقاعدہ اعلان 25 جنوری کو کرنے کے بعد شادی کی تقریبات کا آغاز کیا۔

شادی کی تقریبات کا آغاز ڈھولکی سے ہوا جس کے بعد گیم نائٹ اور پری ویڈنگ پکنک پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔

پکنک منانے کے بعد اسٹار جوڑی نے پرواز بھر کر سعودی عرب چلے گئے جہاں انہوں نے مکّہ مکرمہ میں نکاح کیا اور پھر دونوں نے بطور ایک دوسرے کے محرم عمرہ ادا کیا۔

دونوں نے 12 فروری کو نکاح کیا جس کا اعلان 14 فروری کی شب کرتے ہوئے دو اسپیشل تصاویر فینز کے ساتھ شیئر کیں۔

اب کبریٰ خان کی جانب سے اس یادگار دن کی ایک ایسی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دونوں کو مسلمانوں کے سب سے مقدس مقام خانۂ کعبہ کے بیرونی احاطے میں اپنے عزیز و اقارب کے ہمراہ ایجاب و قبول کیلئے پُرمسرت نظر آئے۔

ویڈیو میں گوہر اور کبریٰ دونوں پہلے اس مقام پر الگ الگ پہنچے جہاں کبریٰ سفید اسکارف اور عبایا پہن رکھا تھا جس پر انہیں سرخ دوپٹہ اوڑھایا گیا۔

نکاح کے بعد سب دلہا اور دلہن سے گلے ملتے دکھے اور دونوں کی بے انتہا خوشی کی انہیں مبارکباد بھی دیتے نظر آئے۔

ویڈیو میں بزرگ دونوں کے سر پر ہاتھ رکھتے اور انہیں گلے لگاتے بھی نظر آئے جس نے ویڈیو کو مزید خاص بنا دیا۔

اس موقع پر گوہر رشید سفید شلوار قمیص پر واسکٹ پہنے نظر آئے جنہوں نے کبریٰ یعنی اپنی دلہن کا نکاح ہوتے ہیں سرخ گھونگھٹ بھی اٹھایا۔

نوبیاہتا جوڑے کی نکاح کی اس حسین ویڈیو میں شہزاد شیخ، مومل شیخ، بلال لاشاری بھی نظر آئے۔

فینز کی جانب سے دونوں کی اس حسین ویڈیو کو بے انتہا پسند کیا جارہا ہے۔