خوبصورتی کیلئےکاسمیٹک سرجری کا سہارا لینے والے پاکستانی اداکار

دنیا میں ایسے لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہے جو اپنے قدرتی حسن سے مطمئن نہیں ہوتے اور اس کو بہتر سے بہتر کرنے میں مگن ہوتے ہیں۔

کافی لوگ اپنے حُسن کو بہتر بنانے کے لئے ٹوٹکوں ، کریمز وغیرہ کا استعمال کرتے ہیں، اچھی غذا لیتے ہیں اور یوگا وغیرہ کے ذریعے اپنے حسن کو بہتر بناتے ہیں۔

تاہم جہاں تک بات کی جائے شوبز ستاروں کی تو وہ اپنے خوبصورتی کو مزید چار چاند لگانے کے لیے پلاسٹک سرجری کی طرف چلے جاتے ہیں۔

ان ستاروں کو چاہنے والے فوراً ان کی تبدیلی کو نوٹ کرلیتے ہیں، کئی ان کی تعریف کرتے ہیں تو کئی ان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ وہ پہلے زیادہ اچھا لگا کرتے تھے اور اب نہیں لگ رہے۔

زیادہ تر لوگوں کا ماننا ہے کہ پلاسٹک سرجری سے کسی بھی انسان میں تبدیلی تو آجاتی ہے جسے ان کے مداح پسند نہیں کرتے لیکن پھر مداح انہیں اسی طرح دیکھنے کو ہی پسند کرتے ہیں اور ان کی پرانی شکل بھول جاتے ہیں، یہی سب کچھ جان کر شوبز کے ستارے پلاسٹک سرجریز کروانے میں کوئی جھجک محسوس نہیں کرتے۔

آئیے ہم آپ کو کچھ ایسے شوبز ستاروں سے ملوائیں گے جنہوں نے سرجریز کے ذریعے اپنی خوبصورتی کو چار چاند لگانے کی کوشش کی۔

کومل میر:

اسکرین گریب انسٹاگرام
اسکرین گریب انسٹاگرام

کومل میر ایک اداکارہ اور ماڈل ہیں، جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ’مس ویٹ پاکستان‘ سے کیا تھا۔ 

وہ اب کئی ڈراموں میں کام کر رہی ہیں اور ہمیشہ اپنی جوان نظر آنے والی شکل کی وجہ سے مشہور رہی ہیں، تاہم انہیں اکثر بہت زیادہ دبلی پتلی ہونے پر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔

بعدازاں اسی ٹیلنٹ کو مزید چار چاند لگانے کیلئے کومل میر نے سال 2018 میں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا۔ سب سے پہلے انہیں مومینہ درید اور آئی ایس پی آر کے تعاون سے بننے والا مشہور ڈرامہ سیریل 'عہدِ وفا' میں رامین کے معاون کردار سےخوب داد ملی۔

تقریباً ایک ماہ قبل، انہیں یشما گل کی بہن کی شادی میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا، جہاں وہ اپنی معمول کی شکل میں نظر آئیں لیکن اب انہوں نے اپنا نیا لُک متعارف کرایا ہے، جس میں ان کا چہرہ سوجا ہوا محسوس ہو رہا ہے۔

اگرچہ کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے صرف وزن بڑھایا ہے، لیکن انٹرنیٹ صارفین کا ماننا ہے کہ کومل میر تازہ ترین پاکستانی سیلیبرٹی ہیں جنہوں نے فلرز کروائے ہیں۔

علیزے شاہ:

اسکرین گریب انسٹاگرام
اسکرین گریب انسٹاگرام

علیزے جب ڈرامہ ’ عہد وفا‘ میں نظر آئیں تو ان کی معصوم شکل وصورت اور خوبصورتی نے ہر ایک کو گرویدہ بنا لیا، بڑی بڑی آنکھوں کے ساتھ مسکراتی ’دعا‘ کی دلکشی کچھ سال ہی قائم رہی اور علیزے نے خود اپنے ساتھ کھلواڑ کرلیا۔

علیزے شاہ کئی اسکینڈلز کی زد میں تو آئیں لیکن ان کی پلاسٹک سرجریز کو ان کے مداحوں کی جانب سے سخت ناپسند کیا گیا ۔

علیزے شاہ واحد اداکارہ ہیں جن کی کاسمیٹک سرجری کو لیکر ان کے مداح آج تک ناراض ہیں اور وہ پرانی شکل و صورت کی معصوم علیزے شاہ کو یاد کرتے ہیں۔

احسن خان:

اسکرین گریب انسٹاگرام
اسکرین گریب انسٹاگرام

معروف اداکار زندگی کی 43 بہاریں دیکھ چکے ہیں لیکن اپنی عمر سے بہت کم نظر آتے ہیں، وہ شوبز انڈسٹری میں مسلسل 3 دہائیوں سے کام کررہے ہیں اور آج بھی ٹاپ کے فنکاروں میں ان کا نام لیا جاتا ہے۔

تاہم حالیہ دنوں میں عوام نے ان کے ناک میں ایک معمولی تبدیلی محسوس کی ہے۔ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ انہوں نے رائنوپلاسٹی (ناک کی سرجری) کروائی ہے، جبکہ کچھ اس سے اختلاف کرتے ہیں۔ ان کے بدلے ہوئے لک پر سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث بھی ہوئی ہے۔

کین ڈول:

اسکرین گریب انسٹاگرام
اسکرین گریب انسٹاگرام

عدنان ظفر جو کین ڈول کے نام سے مشہور ہیں، ایک معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں جو اپنے مزاحیہ اور منفرد مواد کی وجہ سے مشہور ہیں۔

وہ دبئی میں مقیم ہیں اور حال ہی میں ڈرامہ سیریل "بیبی باجی" سے ٹیلی ویژن پر ڈیبیو کر چکے ہیں۔

عدنان ظفر اپنی کاسمیٹک سرجری اور بیوٹی پروسیجرز کے بارے میں کھل کر بات کرنے والے چند پاکستانی سلیبریٹیز میں سے ایک ہیں۔

وہ کبھی بھی ان تبدیلیوں کو چھپانے کی کوشش نہیں کرتے اور ہمیشہ فخر کے ساتھ کہتے ہیں کہ وہ اپنی موجودہ شکل سے خوش ہیں۔ ان کی ایمانداری اور خود اعتمادی کی وجہ سے مداح انہیں بے حد سراہتے ہیں۔

ہانیہ عامر:

اسکرین گریب انسٹاگرام
اسکرین گریب انسٹاگرام

آج کل فیشن ایبل دور میں ہر کوئی خوبصورت دکھنے کیلئے مصنوعی ڈمپل، لپ فلرز،غرض کہ سرجری سے پورا کا پورا چہرہ ہی تبدیل کرواتا نظر آرہا ہے، لیکن کیا ایسا کچھ ہانیہ عامر کیساتھ بھی ہوا؟

ہانیہ عامر کے کاسمیٹک پروسیجرز پر مشہور ڈرماٹولوجسٹ نے اداکارہ ’فضا علی’ کے شو میں گفتگو کی اور کئی اہم راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کاسمیٹک سرجری کے فائدے اور نقصانات واضح کردیے۔ 

ماہر امراض کا دعویٰ ہے کہ ہانیہ عامر نے ڈمپل پلاسٹی کروائی ہے۔ انہوں نے ناک کی سرجری، لپ فلرز، تھوڑی کے فلرز، تھوڑی کی لفٹ اور آئی برو لفٹ بھی کروائی ہے۔

ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹر اریج کا دعویٰ ہے کہ ہانیہ عامر کی تھوڑی لمبی ہو چکی ہے، یقینی طور پر اس میں فلرز موجود ہیں۔ ان کی رنگت قدرتی طور پر گوری ہے۔ ظاہر ہے، وہ بہت خوبصورت ہیں، اسی لیے لوگ ان کے دیوانے ہیں اور انہوں نے پوری دنیا سے مداحوں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔

نیمل خاور:

اسکرین گریب انسٹاگرام
اسکرین گریب انسٹاگرام

نیمل پاکستان کی خوبصورت ترین سیلبرٹیز میں شمار کی جاتی ہیں لیکن اس قدر خوبصورت ہونے کے باوجود بھی انہوں نے کاسمیٹک سرجری کے ذریعے خود کو بدلنے کی کوشش کی۔

نیمل خاور کی جب سرجری کے بعد کی پکچرز منظر عام پر آئیں تو ان کے مداح حیرانی کے ساتھ پریشان بھی ہوگئے، مداحوں کا کہنا تھا کہ اتنی خوبصورتی کے باوجود بھی نیمل کو مصنوعی حسن کی ضرورت کیوں پڑی۔

کئی لوگوں نے انہیں اداکارہ سارہ لورین سے بھی ملایا اور کہا کہ اب نیمل اتنی خوبصورت نہیں رہیں جتنی پہلے تھیں۔

عینی جعفری:

اسکرین گریب انسٹاگرام
اسکرین گریب انسٹاگرام

عینی جعفری ایک مشہور اداکارہ ہیں جنہوں نے فلموں اور ڈراموں میں کام کیا ہے، شادی کے بعد وہ امریکہ میں مقیم رہیں لیکن حال ہی میں پاکستان واپس آئی ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ ان کی ظاہری شکل میں کچھ تبدیلیاں دیکھی گئی ہیں، جن پر انہوں نے خود بات کی۔

عینی جعفری نے واضح کیا کہ ان کی شکل میں تبدیلی صرف عمر کے بڑھنے کی وجہ سے ہے اور وہ اب بچی نہیں رہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے اس بات کی وکالت کی کہ اگر انہیں کبھی کاسمیٹک پروسیجرز کروانے کی ضرورت محسوس ہوئی، تو وہ ضرور کروائیں گی، لیکن ابھی تک انہوں نے کوئی سرجری یا فلرز نہیں کروائے۔

سارہ بھٹی:

اسکرین گریب انسٹاگرام
اسکرین گریب انسٹاگرام

سارہ بھٹی ایک اداکارہ، ماڈل، میزبان اور مشہور اداکار میکال ذوالفقار کی سابقہ اہلیہ ہیں۔

وہ اور میکال دو بیٹیوں کے والدین ہیں اور سارہ نے اپنی زندگی اور کیریئر کو خود سنبھالا ہے۔

سارہ بھٹی سے کئی بار نیٹیزنز نے سوال کیا ہے کہ آیا انہوں نے کاسمیٹک فلرز یا کوئی بیوٹی پروسیجر کروایا ہے؟ لیکن انہوں نے اس بارے میں کبھی کھل کر بات نہیں کی تاہم ان کی پرانی اور موجودہ تصویریں دیکھ کر کوئی بھی یہ اندازہ لگا سکتا ہے کہ انہوں نے کاسمیٹک سرجری اور فلرز کا سہارا لیا ہے۔