گووندا کے کُل اثاثوں کی مالیت کتنی ہے؟

بالی وڈ کے مزاحیہ اداکار اور لیجنڈ گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا شادی کی تین دہائیاں گزر جانے کے بعد طلاق کے فیصلے کی وجہ سے ان دنوں خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

اداکار کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے وکیل کے مطابق انہوں نے چھ ماہ قبل ہی گووندا سے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا تھا۔

تو آئیے دیکھتے ہیں کہ ماضی کے سپر اسٹار کی اب کُل اثاثوں کے مالیت کتنی ہے؟

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک عرصے سے وہ اداکاری نہیں کررہے لیکن پھر بھی ان کی دولت پر کوئی فرق نہیں آیا جس کی وجہ ان کی بیش بہا دولت ہے جو وہ ماضی میں کما چکے ہیں۔

نیوز 18 کی رپورٹ کے مطابق اداکار کے پاس مجموعی طور پر فی الحال 170 کروڑ کی دولت ہے، وہ کسی فلم میں نظر آئیں تو اس کی فیس 5 سے 6 کروڑ کے درمیان وصول کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ گووندا کسی اشتہار کے لیے 2 کروڑ روپے لیتے ہیں۔

گووندا کے اثاثے:

اداکار کئی جائیدادوں کے مالک ہیں، جوہو میں ان کے شاندار بنگلے کی قیمت 16 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ مزید برآں ان کے پاس رویا پارک اور مدھ آئی لینڈ میں رہائش گاہیں ہیں۔

اس کے علاوہ ان کے پاس کئی لگژری گاڑیاں ہیں جن کی قیمتیں 64 لاکھ، 43 لاکھ کے آس پاس ہیں۔