پاکستانی اداکارہ یشما گل نے حالیہ انٹرویو میں اپنی قریبی دوست ہانیہ عامر کو بہن جیسا قرار دے دیا۔
انٹرویو کے دوران میزبان نے ہانیہ عامر کی سرپرائز برتھ ڈے پارٹی کا ذکر کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی۔ اس حوالے سے جب پوچھا گیا کہ اس پارٹی پر اتنا خرچ کیوں ہوا؟ تو یشما گل نے مسکراتے ہوئے کہا کہ چونکہ یہ سرپرائز پارٹی تھی، اس لیے بجٹ زیادہ تھا، تاہم انہوں نے خرچے کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔
یشما نے مزید کہا کہ ہانیہ نہ صرف ان کی بہترین دوست بلکہ بہنوں جیسی ہے، اسی لیے اس خاص موقع کو یادگار بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
اسی انٹرویو میں جب میزبان نے پوچھا کہ یشما سب سے زیادہ کس چیز پر خرچ کرتی ہیں، تو اداکارہ نے بتایا کہ وہ ان دنوں گھر خریدنے کا سوچ رہی ہیں اور ایک دوست نے انہیں بہت مہنگے گھر دکھائے۔ اس پر یشما نے ہنستے ہوئے کہا کہ "میں خرچ زیادہ کرتی ہوں اور کماتی کم ہوں۔"
یشما گل نے یہ دلچسپ انکشاف بھی کیا کہ ان کا اے ٹی ایم کارڈ عام طور پر ان کی ملازمہ اور اسسٹنٹ کے پاس ہوتا ہے، جو اپنی مرضی سے خرچ کرتے ہیں، اور یشما کو اپنے اخراجات کی تفصیلات تک معلوم نہیں ہوتیں۔