میتھیو شارٹ انجری کا شکار، سیمی فائنل میں شرکت مشکوک

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے جارحانہ بلے باز میتھیو شارٹ کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے۔

آئندہ ہفتے آسٹریلیا کا چیمپئنز ٹرافی کا سیمی فائنل بھارت یا نیوزی لینڈ کے خلاف متوقع ہے، تاہم میتھیو شارٹ انجری کے باعث اس اہم میچ سے محروم ہو سکتے ہیں۔

میتھیو شارٹ کو افغانستان کے خلاف میچ کے دوران گھٹنے میں چوٹ لگ گئی تھی، جس کے بعد ان کی شرکت مشکوک ہو چکی ہے۔

آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے کہا ہے کہ انہیں نہیں لگتا کہ میتھیو شارٹ سیمی فائنل تک مکمل فٹ ہو سکیں گے، کیونکہ ان کی حالت تسلی بخش نہیں اور وہ صحیح طرح چل بھی نہیں پا رہے تھے۔ اسمتھ کے مطابق میتھیو شارٹ کے مکمل فٹ ہونے کے لیے درکار وقت دستیاب نہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اگر میتھیو شارٹ مکمل فٹ نہ ہو سکے تو آسٹریلوی اسکواڈ میں ان کی جگہ جیک فریزر میکگرک کو شامل کیا جا سکتا ہے۔