برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر لانس ڈوم نے چیمپئنز ٹرافی میں انگلینڈ اور پاکستان کی کارکرگی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
لانس ڈوم نے کہا کہ میری خواہش تھی کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان فائنل ہوتا، بدقسمتی سے میری دونوں پسندیدہ ٹیمیں پہلے ہی ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہوگئیں۔
لانس ڈوم نے کہا کہ کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ دیکھا تھا جو بہت انجوائے کیا، امید ہے پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں جلد اچھا کھیلیں گی، پاکستان نے شاندار انداز میں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کی۔
انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی جیسا ٹورنامنٹ لوگوں کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، کھیلوں کی وجہ سے لوگوں کو ایک دوسرے کو سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔
برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر لانس ڈوم نے کہا کہ بچپن میں وسیم اکرم کو بولنگ کرتا دیکھتا تھا، انہوں نے انگلش ٹیم کو کافی پریشان کیا، پاکستان ٹیم کے 2 میچز برے ہوئے لیکن ٹیم میں کافی ٹیلنٹ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک اچھی فتح کے ساتھ پاکستان ٹیم اپنا کھویا ہوا اعتماد بحال کرلے گی۔