سیمی فائنل کی دوڑ: آسٹریلیا کیخلاف افغانستان کی تیسری وکٹ 91 رنز پر گرگئی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ بی میں آج افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان اہم مقابلہ ہورہا ہے جہاں افغانستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اس وقت افغانی ٹیم کے 3 کھلاڑی 91 رنز پر آؤٹ ہوچکے ہیں۔

یہ میچ دونوں ٹیموں میں سے جو بھی جیتی وہ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گی۔

افغانستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آج گروپ مرحلے میں اپنے آخری میچ میں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔

ٹاس کے موقع پر افغانستان کے کپتان حشمت اللہ نے کہا کہ ہم کوشش کریں کہ زیادہ رنز کریں،اسپنرز ہمارے لیے مددگار ثابت ہوں گے، جو غلطیاں ہم نے کی ہیں اس پر بات کی ہے ، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

دوسری جانب آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ امید ہے  اچھا مقابلہ ہوگا، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

واضح رہے کہ اگر افغانستان کی ٹیم آج کا میچ ہاری تو وہ ایونٹ سے باہر ہو جائے گی لیکن آسٹریلیا ہارا تو وہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر نہیں ہوگا اور اسے ہفتے کو انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے میچ کا انتظار کرنا ہوگا۔

 آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے ابھی 3،3 پوائنٹس ہیں البتہ رن ریٹ افریقا کا بہتر ہے۔افغانستان 2 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔