وسیم بادامی کی عامر لیاقت حسین کی قبر پر حاضری

پاکستان کے معروف اینکر وسیم بادامی نے رمضان المبارک کے آغاز پر مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی قبر پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور ان کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔

 عامر لیاقت – رمضان نشریات کے بانی

وسیم بادامی نے ایک خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے پاکستان میں رمضان نشریات کا تصور متعارف کرایا اور وہ سحر و افطار کی میزبانی کے ذریعے عوام کو نیکی اور فلاح کی ترغیب دیتے رہے۔