یویو ہنی سنگھ کا لائف اسٹائل بدل گیا، کہتے ہیں اب صرف پانی پیتا ہوں

بالی وڈ کے معروف ریپر اور گلوکار یو یو ہنی سنگھ نے شراب نوشی ترک کرنے کا انکشاف کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لکھنؤ میں ہونے والے ایک کنسرٹ کے دوران ہنی سنگھ نے اپنی زندگی کے مشکل دور کا ذکر کیا اور بتایا کہ کچھ سال پہلے صحت کے سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑا جس کا اثر ان کے کیریئر پر بھی پڑا۔

کنسرٹ میں گفتگو کے دوران ہنی سنگھ نے اپنے بدلے ہوئے طرزِ زندگی کے بارے میں بات کی اور ناقدین کو بھی جواب دیا۔

ہنی سنگھ کا کہنا تھا کہ "زندگی میں خوب عیاشی کی، شراب بھی دل کھول کر پی، لیکن اب سب چھوڑ چکا ہوں۔ آج کل صرف پانی پیتا ہوں، اور سب سے کہتا ہوں کہ نشہ چھوڑ دو۔"

اس موقع پر ہنی سنگھ نے یوٹیوب پوڈکاسٹ پر ان کے خلاف باتیں کرنے والوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ "ہم اس وقت سے انڈسٹری میں ہیں جب یوٹیوب بھی نہیں تھا، یہ بال ایسے ہی سفید نہیں ہوئے۔"