فلسطین و اسرائیل کی مشترکہ فلم نے آسکر ایوارڈ کی ٹرافی جیت لی

لاس اینجلس میں منعقد ہونے والی 97 ویں آسکر ایوارڈز کی تقریب میں فلسطینی اور اسرائیلی ڈائریکٹرز کے اشتراک سے بنائی گئی فلم 'No Other Land' نے بہترین ڈاکومینٹری فیچر ایوارڈ جیتا۔ یہ فلم فلسطین کے مغربی کنارے کے ایک گاؤں کی تباہی کو دکھاتی ہے، جس کی ہدایت کاری فلسطینی ڈائریکٹر باسل عدرا، حمدان بلال، راحیل شور اور اسرائیلی صحافی یووال ابراہم نے کی ہے۔ یہ فلم فلسطینی ہدایت کار باسل عدرا کی ذاتی جدوجہد اور ان کے آبائی علاقے ’مسافر یطا‘ میں اسرائیلی فورسز کی کارروائیوں کو اجاگر کرتی ہے۔