وزیر اعظم شہباز شریف نے رمضان کے دوران سحر اور افطار کے اوقات میں گیس کی فراہمی کے مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ وزیرِ اعظم نے سوئی گیس کمپنیوں کو ہدایت دی کہ وہ گیس پریشر میں اضافے اور فراہمی کے نظام کی بہتری کے لئے فوری اقدامات کریں۔
سوئی سدرن گیس کمپنی نے رمضان کے دوران گیس پریشر میں 10 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ سحر و افطار کے اوقات میں گیس کی فراہمی میں کوئی خلل نہ آئے۔
مزید برآں، سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس کی فراہمی کی نگرانی کے لیے کنٹرول رومز بنانے کا اعلان کیا ہے تاکہ روزانہ کی بنیاد پر اس کی صورتحال پر نظر رکھی جا سکے۔ گیس پریشر کی شکایات کو فوری حل کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات کیے جائیں گے اور اس کا روزانہ رپورٹ پیش کیا جائے گا۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی بھی وزیرِ اعظم کی ہدایات کے تحت رمضان میں سحر و افطار کے اوقات میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تیار ہے۔