۔ بھارتی میوزک انڈسٹری کے معروف ریپر یو یو ہنی سنگھ نے شراب نوشی چھوڑنے کا اعلان کر دیا
لکھنؤ: مشہور بھارتی گلوکار اور ریپر یو یو ہنی سنگھ نے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا جب انہوں نے ایک کانسرٹ کے دوران شراب چھوڑنے کا انکشاف کیا۔
ہنی سنگھ نے کیا کہا؟
"عیاشی دل کھول کر کی، شراب بھی خوب پی، مگر اب میں نے دارو چھوڑ دی ہے! میرے بھائیوں اور بہنوں، آپ بھی نشہ چھوڑ دو، آج کل میں صرف پانی پی رہا ہوں۔"
ناقدین کو کرارا جواب!
ہنی سنگھ نے یوٹیوب پر ان کے خلاف بولنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا:
"ہم یہاں تب سے ہیں جب یوٹیوب بھی نہیں تھا، یہ بال ایسے ہی تھوڑی سفید ہوئے ہیں!"