پاکستان نے لاکھوں مظلوم فلسطینیوں کو اجتماعی سزا کا نشانہ بنانے پر اسرائیل کو جواب دہ ٹھہرانے کا مطالبہ کردیا۔
پاکستان نے مستقل جنگ بندی اور تنازع کے دو ریاستی حل پر مکمل عملدرآمد کا مطالبہ بھی کیا، پاکستان نے رمضان المبارک میں اسرائیل کی طرف سےغزہ میں امدادی سامان کی ترسیل روکنے کی شدید مذمت کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی بندش اسرائیل کی منظم مہم کا حصہ ہے، فلسطینیوں کوامداد کی بندش بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے، فلسطینیوں کو امداد کی بندش جنگ بندی معاہدے کے لئے خطرہ ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ عالمی برادری غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنائے۔