بشری بی بی کا بڑا فیصلہ، مشعال یوسفزئی عہدے سے فارغ

اڈیالہ جیل میں ہونے والی ملاقات میں بشری بی بی نے مشعال یوسفزئی کو ان کے عہدے سے ہٹا کر نئی فوکل پرسنز ٹیم کا اعلان کر دیا۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل تابش فاروق نے میڈیا کو بتایا کہ بشری بی بی نے خود واضح کیا کہ مشعال یوسفزئی اب ان کی ترجمان نہیں رہیں گی۔ اس حوالے سے پارٹی قیادت بھی موجود تھی، جبکہ پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے بھی اس فیصلے کی توثیق کر دی۔ نئے فوکل پرسنز میں نعیم پنجوتھہ، مبشر مقصود اعوان، خالد یوسف چودھری اور رائے سلمان شامل ہیں۔