پی ٹی آئی کا عید کے بعد اپوزیشن کے ساتھ حکومت کے خلاف احتجاج کا اعلان

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہمارا اتحاد اپوزیشن کے ساتھ ہے اور جلد ہی معاملات طے پا جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ عید کے بعد سب مل کر حکومت کے خلاف احتجاج کریں گے۔

پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ گزشتہ سال پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دور ثابت ہوا ہے۔ حکومت نے طاقت کے ذریعے قوانین منظور کرائے اور اشتہارات میں اربوں روپے خرچ کیے جبکہ کوئی اہم کام نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں اضافہ ضمیر فروشوں کے لیے انعام ہے، اور ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے۔

شبلی فراز نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی ہو رہی ہے، اور سندھ میں پانی کے حقوق کے لیے احتجاج ہو رہا ہے۔ وہ عید کے بعد اپوزیشن کے ساتھ مل کر حکومت کے خلاف احتجاج کی تیاری کر رہے ہیں۔