پشین کے علاقے ٹوبہ کاکڑی میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ فورسز نے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔
لیویز حکام کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے راکٹ لانچر، اینٹی ٹینک مائنز اور خودکش جیکٹس میں استعمال ہونے والا مواد برآمد ہوا ہے۔
حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہے اور انہیں مزید تفتیش کے لیے خفیہ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔