معروف ٹک ٹاکر دانیہ شاہ اور ان کے شوہر حکیم شہزاد لوہا پاڑ ایک افسوسناک حادثے کا شکار ہوگئے، جس میں ایک شخص جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔
رپورٹس کے مطابق دانیہ شاہ اور حکیم شہزاد اپنی ٹیم کے ہمراہ سفر کر رہے تھے جب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل ان کی گاڑی سے آ ٹکرائی۔ حادثے میں موٹر سائیکل سوار شخص موقع پر دم توڑ گیا، جبکہ اس کی اہلیہ زخمی ہوئیں۔
حکیم شہزاد کے مطابق گاڑی ان کا ڈرائیور چلا رہا تھا، اور حادثہ موٹر سائیکل سوار کی غلط سمت سے آنے کے باعث پیش آیا۔ گاڑی میں موجود دانیہ شاہ محفوظ رہیں، تاہم حکیم شہزاد کو معمولی چوٹیں آئیں اور وہ کچھ دیر کے لیے بے ہوش بھی ہوگئے۔
حکیم شہزاد نے حادثے کے بعد گاڑی میں نشہ آور مواد کے استعمال کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ حادثہ بدقسمتی سے پیش آیا۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والے شخص کے اہل خانہ کی مالی مدد کا بھی اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ دانیہ شاہ نے جولائی 2024 میں حکیم شہزاد سے شادی کی تھی، جبکہ اس سے قبل وہ عامر لیاقت کی اہلیہ رہ چکی ہیں۔