بنوں حملے کے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بنوں کا دورہ کیا، جہاں انہیں جاری آپریشنز اور سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے ترجمان (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے سی ایم ایچ بنوں میں زخمی فوجیوں کی عیادت کی اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف بہادری سے لڑنے والے فوجیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

اپنے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قومی اتحاد ناگزیر ہے، اور افواج پاکستان ریاست کی سلامتی اور عوام کے تحفظ کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ بنوں حملے کے ذمہ داران، چاہے جہاں بھی ہوں، انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔