پاکستان میں رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق اس بار رمضان المبارک 29 دنوں کا ہوگا اور عیدالفطر 31 مارچ کو منائی جائے گی۔ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ 30 مارچ کی شام کو چاند کی عمر 26 گھنٹے ہو چکی ہوگی، جو چاند نظر آنے کی شرائط پر پورا اترتی ہے۔
عیدالفطر کی چھٹیوں کے حوالے سے بھی خوشخبری، کیونکہ اگر رمضان 29 دنوں کا ہوا تو عید 31 مارچ سے 2 اپریل تک ہوگی (پیر تا بدھ)، اور اگر 30 روزے مکمل ہوئے تو عید 1 اپریل سے 3 اپریل (منگل تا جمعرات) تک ہوگی۔ اس سے قبل ہفتہ اور اتوار کی سرکاری تعطیلات پہلے ہی شامل ہیں، جس کا مطلب ہے کہ عوام کو کم از کم 6 دن کی چھٹیوں کا فائدہ ہوگا!