ہانیہ عامر نے انٹرویو کیلئے کتنی رقم مانگی؟ پوڈکاسٹر کا انکشاف

ایک پاکستانی پوڈ کاسٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انٹرویو کے لیے بڑا معاوضہ طلب کیا۔

پوڈ کاسٹر نے حالیہ پروگرام میں بتایا کہ انہوں نے ہانیہ عامر کو پوڈکاسٹ میں شرکت کی دعوت دی تھی، جس کے جواب میں ہانیہ نے 2 ملین یعنی 20 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔

پوڈ کاسٹر نے مزید کہا کہ انہوں نے 400 سے 500 پوڈکاسٹ ریکارڈ کیے ہیں اور کبھی کسی فنکار کو معاوضہ نہیں دیا۔

انہوں نے سوچا کہ ہانیہ کو بھی معاوضہ نہ دیا جائے کیونکہ انڈسٹری میں سب فنکار برابر ہیں۔ ہانیہ کو پاکستان اور بھارت میں شہرت حاصل ہے اور وہ انٹرویوز کی بجائے کمرشلز، ماڈلنگ اور ڈراموں پر توجہ دیتی ہیں