کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ عدالت میں بینک الفلاح سیکیورٹیز کے سابق سی ای او اور معروف ماڈل نادیہ حسین کے شوہر عاطف محمد خان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 5 دن کی توسیع کر دی گئی۔
ایف آئی اے نے عاطف محمد خان کو 54 کروڑ روپے کی خورد برد کے مقدمے میں ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔ ایف آئی اے نے 11 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، تاہم عدالت نے 5 دن کی توسیع کی منظوری دی۔
تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم سے مزید تفتیش اور دیگر ملوث افراد کی گرفتاری ابھی باقی ہے۔ ایف آئی اے نے ڈیفنس فیز 6 میں نادیہ حسین کے گھر پر بھی چھاپہ مارا۔