پوڈکاسٹر کا چونکا دینے والا دعویٰ، ہانیہ عامر نے کیا مانگا؟

معروف پاکستانی پوڈکاسٹر نے انکشاف کیا ہے کہ صفِ اول کی اداکارہ ہانیہ عامر نے انٹرویو کے لیے 20 لاکھ روپے معاوضے کا مطالبہ کیا تھا۔ پوڈکاسٹر نے بتایا کہ انہوں نے ہانیہ کو پوڈکاسٹ میں شرکت کی دعوت دی، لیکن اتنی بڑی رقم سن کر حیران رہ گئے۔

پوڈکاسٹر کے مطابق انہوں نے اب تک 400 سے 500 پوڈکاسٹ کیے ہیں، لیکن کبھی کسی فنکار کو معاوضہ ادا نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری انڈسٹری میں سب فنکار برابر ہیں، اور کسی کے لیے بھی الگ معیار نہیں ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی بے حد مقبول ہیں اور زیادہ تر کمرشلز، ماڈلنگ اور ڈراموں پر توجہ مرکوز رکھتی ہیں۔