انکیتا لوکھنڈے نے فلم انڈسٹری کے بڑے ہدایتکاروں پر کاسٹنگ کاؤچ کے الزامات لگا دیے

بولی وڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے فلم انڈسٹری میں موجود بدعنوان اور اخلاق سے گرے ہوئے افراد کو بے نقاب کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق انکیتا لوکھنڈے نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ انہیں فلم انڈسٹری کے ابتدائی دنوں میں غیر اخلاقی پیشکشوں اور کاسٹنگ کاؤچ کا سامنا کرنا پڑا۔ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انڈسٹری کے چند نامور ہدایتکار نئے اداکاروں کو کام کے بدلے ناجائز تعلقات قائم کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔

انکیتا نے ایک بڑے ہدایتکار کا ذکر کیے بغیر بتایا کہ انہیں فلم میں کردار دینے کے بدلے رات ساتھ گزارنے کی شرط رکھی گئی تھی۔ انکیتا کے انکار پر انڈسٹری میں ان کے لیے مشکلات کھڑی کر دی گئیں۔ اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے اپنی عزت و وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا اور ان مشکلات کا جراتمندی سے سامنا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انڈسٹری میں موجود "کالی بھیڑیں" نئے ٹیلنٹ کو بدنام کرتی ہیں اور ان کے عزائم کو ناکام بنانے کی کوشش کرتی ہیں۔ انکیتا نے نئی اداکاراؤں کو نصیحت کی کہ وہ کبھی بھی اپنی عزت کا سودا نہ کریں اور اپنی خوداری پر قائم رہیں۔