لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں گلوکارہ نصیبو لال پر شوہر کے مبینہ تشدد کا واقعہ پیش آیا۔
پولیس کے مطابق، نصیبو لال نے ایف آئی آر میں بتایا کہ شوہر نے بدزبانی کے بعد اینٹ اٹھا کر ان کے سر پر ماری، جس سے ان کے چہرے اور ناک پر شدید چوٹ آئی۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ نصیبو لال نے کہا کہ شوہر اکثر جھگڑا کرتا ہے اور اس بار زیادتی کی حد پار کر دی۔ انہوں نے قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔