معروف اداکار حمزہ علی عباسی کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے قرآن پاک میں چار شادیوں کی اجازت کے حوالے سے گہری وضاحت پیش کی۔
حمزہ علی عباسی نے کہا کہ اسلام میں چار شادیوں کی اجازت مخصوص حالات کے تحت دی گئی تھی، جیسے جنگ احد کے بعد بیواؤں اور یتیم بچوں کی کفالت کا مسئلہ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ انصاف کے بغیر ایک سے زیادہ شادیاں کرنا غیر اسلامی ہے۔
حمزہ نے کہا کہ وہ اپنی ذاتی زندگی میں ایک شادی میں خوش ہیں اور اسلام کے اصول انصاف اور توازن کو اہمیت دیتے ہیں۔ ان کی اس وضاحت کو سوشل میڈیا پر صارفین نے بے حد سراہا اور اسے دانشمندانہ قرار دیا۔