نیلم منیر کے شوہر کا سالگرہ پر محبت بھرا پیغام سوشل میڈیا پر وائرل

اداکارہ نیلم منیر نے اپنی 33 ویں سالگرہ مناتے ہوئے زندگی کے 33 خوبصورت سال مکمل کر لیے ہیں۔ اس سال کے آغاز میں، انہوں نے دبئی کے رہائشی محمد راشد سے شادی کی تھی۔

نیلم منیر کے شوہر محمد راشد نے اپنی اہلیہ کی سالگرہ کے موقع پر انسٹاگرام پر ایک محبت بھرا پیغام شیئر کیا، جسے نیلم منیر نے بھی اپنے اکاؤنٹ پر دوبارہ شیئر کیا۔ محمد راشد نے اپنی انسٹا اسٹوری میں نیلم منیر کو اپنی دنیا قرار دیا اور ان کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔