مائیکرو چپ کی مدد سے 7 سال بعد خاتون کو اپنی پالتو بلی مل گئی

امریکا میں ایک خاتون کو اپنی کھوئی ہوئی پالتو بلی جولیو، جو نومبر 2017 میں لاپتہ ہو گئی تھی، مائیکروچپ کی مدد سے 7 سال 4 ماہ بعد دوبارہ مل گئی۔

جب شیلٹر میں بلی کا اسکین کیا گیا تو مائیکروچپ نے اس کے مالک کی معلومات فراہم کیں۔

مالک نے کہا کہ بلی کو زندہ پا کر وہ حیران اور خوش ہیں۔