اداکارہ اور میزبان نوشین شاہ نے ایک انٹرویو میں اپنی فٹنس کا راز شیئر کیا۔
انہوں نے بتایا کہ وہ کسی خاص ڈائٹ پلان پر عمل نہیں کرتیں، نہ ہی کیٹو ڈائٹ اور نہ ہی انٹرمیٹنٹ فاسٹنگ، بلکہ وہ کھانے میں اعتدال رکھتی ہیں اور باقاعدگی سے جم جاتی ہیں۔
اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب وہ اپنے پیسے دوسروں کی مدد کرنے میں خرچ کرنا پسند کرتی ہیں۔