پاکستانی اداکار دانش تیمور کو حالیہ رمضان ٹرانسمیشن کے دوران 4 شادیوں سے متعلق بیان دینے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد انہوں نے معافی مانگ لی۔
دانش تیمور نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اپنی اہلیہ عائزہ خان کی موجودگی میں کہا تھا کہ انہیں اللہ کی طرف سے 4 شادیوں کی اجازت ہے اور وہ "فی الحال" ایسا نہیں کر رہے۔ اس بیان پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل آیا اور مداحوں نے اسے عائزہ خان کی توہین قرار دیا۔
اداکار نے انسٹاگرام پر وضاحتی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے الفاظ کا چناؤ غلط ہوسکتا ہے مگر ان کی نیت ایسی نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی بیوی سے بے حد محبت کرتے ہیں اور اگر کسی کو ان کے بیان سے دکھ پہنچا تو وہ معذرت خواہ ہیں۔
ا