اداکارہ نازش جہانگیر پر فراڈ اور دھمکیوں کا الزام، وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور کی عدالت نے اداکارہ نازش جہانگیر اور ان کے ساتھی کے خلاف فراڈ، امانت میں خیانت، اور دھمکیاں دینے کے الزامات پر وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

یہ مقدمہ ایک شہری کی درخواست پر درج کیا گیا ہے، جس میں ملزمان پر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

عدالت نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملزمان کو 22 مارچ کو گرفتار کر کے پیش کریں۔