نیوزی لینڈ میں دنیا کے بدصورت جانور کو سال کی بہترین مچھلی قرار دیا گیا ہے۔ یہ خاص مچھلی، جسے بلاب کہا جاتا ہے، آسٹریلیا کے تسمانیہ اور نیوزی لینڈ کے گہرے پانیوں میں پائی جاتی ہے اور اس کی لمبائی تقریباً 12 انچ ہوتی ہے۔
بدصورت جانوروں کی تحفظ کی سوسائٹی نے پہلے ہی اسے اپنی لٹکتی اور چمکیلی جلد کی وجہ سے دنیا کا بدصورت ترین جانور قرار دیا ہے۔
دی ماؤنٹین ٹو سی کنزرویشن ٹرسٹ کے تحت ایک مقابلے میں بلاب مچھلی نے 5,500 سے زائد ووٹوں میں سے 1,300 ووٹ حاصل کر کے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ اس مقابلے کا مقصد نیوزی لینڈ کی آبی مخلوقات کے بارے میں آگاہی بڑھانا تھا۔