بریانی اور فروٹ چاٹ ساتھ کھانا پسند ہے : حرامانی

انسٹاگرام پر ان کا ایک انٹرویو کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہوں نے کھانوں کے بارے میں اپنی پسند اور ناپسند کا ذکر کیا۔

حرامانی نے بتایا کہ وہ بریانی میں زردہ اور فروٹ چاٹ ملا کر کھاتی ہیں۔ میزبان نے حیرت سے پوچھا کہ ایسا کون کرتا ہے؟ جس پر اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی خاص عادت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں میٹھا بہت پسند ہے، اور شاید اسی وجہ سے وہ بریانی میں فروٹ چاٹ شامل کرتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے ان کی اس عادت پر حیرت کا اظہار کیا، جبکہ کچھ نے اسے ان کی معصومیت کا نام دیا۔