گھر سے بھاگنے والے جوڑے کی 64 سال بعد شادی کی تقریب، تصاویر وائرل

دنیا بھر میں بہت سے لوگ محبت میں مبتلا ہیں اور شادی کا خواب دیکھتے ہیں، لیکن کبھی کبھار خاندانی مخالفت انہیں گھر سے بھاگ کر شادی کرنے پر مجبور کر دیتی ہے۔

بھارت میں ایک ایسا ہی جوڑا، ہرش اور مرودو، جنہوں نے 64 سال پہلے گھر سے بھاگ کر شادی کی تھی، اب ان کے خاندان نے ان کی شادی کی شاندار تقریب منعقد کی۔

ہرش اور مرودو کی محبت کا آغاز 1960 کی دہائی میں ہوا، جب پسند کی شادی کا تصور تقریباً ناپید تھا۔ اسکول میں ملنے کے بعد ان کی محبت پروان چڑھی اور پھر وہ ایک دوسرے سے خطوط کے ذریعے رابطے میں رہے۔

تاہم، ان کے خاندانوں نے اس محبت کی سخت مخالفت کی، جس کی وجہ سے دونوں نے گھر سے بھاگ کر ایک ہونے کا فیصلہ کیا۔

اس خاص موقع پر ہرش اور مرودو کے خاندان، نواسے نواسیوں اور پوتے پوتیوں نے بھرپور شرکت کی اور شادی کی تقریب کو یادگار بنا دیا۔

۔