نادیہ خان کے شوہر پر بینک دھوکہ دہی کے نئے سنگین انکشافات سامنے آگئے

نجی بینک کے سابق سی ای او عاطف خان کے مبینہ مالی فراڈ میں نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ تحقیقات کے مطابق ملزم نے اپنی اہلیہ نادیہ خان کے علاوہ پانچ دیگر افراد کے اکاؤنٹس میں بھی 3 کروڑ روپے سے زائد رقم منتقل کی۔

ایف آئی اے کی جانب سے جاری عبوری چالان میں بتایا گیا کہ عاطف خان نے کمپنی فنڈز سے شئیرز خریدنے کے خلاف ورزی کرتے ہوئے 3 کروڑ 14 لاکھ روپے کا غیر قانونی منافع حاصل کیا۔

مزید تحقیقات سے معلوم ہوا کہ دوران ملازمت عاطف خان نے کمپنی سے ذاتی ٹریڈنگ کے نام پر ایک ارب روپے سے زائد کی رقم حاصل کی، جس میں سے 539 ملین روپے تاحال کمپنی کو واپس نہیں کیے گئے۔

تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ سابق سی ایف او فیصل شیخ اور امتیاز چنہ نے مبینہ طور پر عاطف خان کے مالی فراڈ اور بے ضابطگیوں کو چھپانے میں مدد کی۔