دبئی میں 10 دن سے لاپتہ ماڈل شدید زخمی حالت میں بازیاب

دبئی میں دس دن سے لاپتہ یوکرینی ماڈل ماریہ شدید زخمی حالت میں ایک سڑک کے کنارے ملی ہے۔

رپورٹس کے مطابق 20 سالہ ماڈل 9 مارچ کو متحدہ عرب امارات میں ایک نجی پارٹی کے لیے مدعو کی گئی تھی، جس کے بعد وہ پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی۔ اس کی گمشدگی اس وقت تشویشناک ہوگئی جب وہ دو دن بعد اپنی شیڈول شدہ دبئی سے تھائی لینڈ کی پرواز میں بھی موجود نہیں تھی۔

19 مارچ کو، ماریہ کو دبئی کی ایک سڑک کے قریب زخمی حالت میں پایا گیا۔ اطلاعات کے مطابق، نامعلوم افراد نے اسے وہاں پھینکا تھا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق ماڈل کی ریڑھ کی ہڈی اور ہاتھ پاؤں کے کئی حصے فریکچر ہیں، اور وہ تاحال سرجری کی حالت میں ہے۔

دبئی پولیس نے ماڈل کے زخمی حالت میں ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہے اور اپنے اہلخانہ کے ساتھ ہے۔ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔