رجب بٹ کا عمرہ: وہیل چیئر پر سفر، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

مشہور یوٹیوبر رجب بٹ ایک اور تنازع کا شکار ہو گئے۔ پہلے 295 نامی پرفیوم لانچ کرنے پر مقدس جذبات مجروح کرنے کا الزام لگا، اور اب عمرہ کے دوران وہیل چیئر کے استعمال پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید ہو رہی ہے۔

رجب بٹ اور ان کے اہل خانہ کو صفا و مروہ کی سعی کے دوران وہیل چیئر پر دیکھا گیا، حالانکہ وہ سب بظاہر صحت مند نظر آئے۔ اس پر لوگوں نے سوال اٹھایا کہ کیا واقعی انہیں وہیل چیئر کی ضرورت تھی یا یہ سہولت کا ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش تھی؟

کچھ صارفین نے اسے ’’ڈرامہ‘‘ قرار دیا، جبکہ کچھ کا کہنا تھا کہ دین کے لیے چلنے کی باری آئی تو وہیل چیئر کا سہارا لے لیا۔ واضح رہے کہ سعودی حکام وہیل چیئرز کی سہولت معذور اور بزرگ افراد کے لیے فراہم کرتے ہیں، اور صحت مند افراد کا اس کا استعمال اخلاقی طور پر قابل اعتراض سمجھا جاتا ہے۔