بھارت میں مہلک وائرس سے بلیوں کی بڑے پیمانے پر اموات

بھارت میں برڈ فلو کے بعد ایف پی وی نامی ایک خطرناک وائرس بلیوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے، جس کی وجہ سے سینکڑوں بلیاں ہلاک ہو چکی ہیں۔

ریاست کرناٹک کے رائچور ضلع میں یہ وائرس بلیوں کو شدید متاثر کر رہا ہے، اور متاثرہ بلیوں کی زندہ رہنے کی شرح صرف 1 فیصد ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ وائرس بہت ہی متعدی ہے، لیکن انسانوں اور کتوں کے لیے اس سے متاثر ہونے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ بلیوں کے مالکان کو فوری طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، کیونکہ اس وائرس کا کوئی علاج موجود نہیں ہے۔